کشمیر جہاد اور ستی قوم کا کردار۔
حکومت پاکستان کی طرف سے جب جہاد کشمیر کی عام لوگوں کو اجازت دی گئ خطہ ستیاں کے سابق فوجیوں نے 2 بٹالین ترتیب دی۔
کوٹلی بٹالین
ستی بٹالین
حکومت پاکستان کی طرف سے جب جہاد کشمیر کی عام لوگوں کو اجازت دی گئ خطہ ستیاں کے سابق فوجیوں نے 2 بٹالین ترتیب دی۔
کوٹلی بٹالین
ستی بٹالین
کوٹلی بٹالین کی تین کمپنیاں تھیں، صوبیدار عندل خان (ڈھانڈا) صوبیدار کریمدار خان (کوڑینہ) ان کمپنیوں کے کمانڈر تھے۔ ان کے نائب کمانڈر جمعدار روشن خان (ڈھانڈا) جمعدار عبدلعزیز (درنوئیاں) جمعدار اللہ داد (انوالی) اور جمعدار الداد (سانٹھ سرولہ) تھے۔ اس بٹالین میں 600 مجاہد تھے جن کا تعلق انوالی، درنوئیاں، برحد، سانٹھ سرولہ، ملوٹ، دھیرکوٹ، وگہل اور چھچجانہ کے مواضعات سے تھا۔
ستی بٹالین کو کپتان محمد ریاض نے ترتیب دیا اس میں تھون کامرہ بھتیاں نرڑ اور لہتراڑ کے سابق فوجی شامل تھے۔
یہ دونوں بٹالین ایک سال تک کشمیر کے اندر کاروائیاں کرتے رہے جب پاکستانی فوج نے اس علاقے کی ذمہ داری سنمبھالی تو یہ مجاہدین واپس آ گئے۔ یہ دونوں بٹالین، کالی مٹی، کالی گئ، اہشم، بھس گراں، قاضی ناگ، پہاڑ کی، جبلہ پکٹ، رام پور پل کے معرکوں میں برسرپیکار رہیں۔
No comments:
Post a Comment